• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار، آج میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور وہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ کے آج کا میچ کھیلنے کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ آئندہ میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال ان کی طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی میں ہونے والے چار میچوں کے بعد سیریز دو دو سے برابر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید