• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کا مقابلہ کرنے والی پاکستان ٹیم خوش قسمت ہے، کرسچن ٹرنر


برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کو خوش قسمت قرار دے دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہت دلچسی لے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ ہونے والے میچز پر بھی پیغامات اور ویڈیوز شیئر کرچکے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تہلکہ خیز میچز ہورہے ہیں اور یہ سیریز زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کیونکہ انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس، جوز بٹلر اور جونی بیئرسٹو نہیں کھیل رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیزیز کے چار میچز کراچی میں کھیلے جاچکے ہیں۔ دیگر تین میچوں کے لئے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز دو-دو سے برابر ہے، پانچواں میچ آج لاہور میں 7:30 بجے شیڈول ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید