• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے جیت کے باوجود پاکستان ٹیم میں خامی ڈھونڈ لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کے باوجود ٹیم میں ایک خامی ڈھونڈ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا۔ پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے۔

تعریف کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر نے ٹیم کی خامی پر بھی نشاندہی کی۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک مرتبہ پھر خاص کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پانچویں میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید