• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے قریب سمندر میں ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ جال میں پھنس گیا


کراچی کےقریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کو لاکھوں روپےمالیت کی ہیرا مچھلی مل گئی۔

فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ ماہی گیروں کے جال میں پھنسا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیرا مچھلی 600 سے 700 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی ہے۔

’’کم گہرائی پر اتنی تعداد میں ہیرا مچھلی ملنا غیر معمولی ہے‘‘

دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تیکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں کم گہرائی پر ہیرا مچھلی کا ملنا غیر معمولی بات ہے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہیرا مچھلی قیمتی اور ذائقے دار ہوتی ہے، جو مارکیٹ میں اچھی قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید