• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کل سے ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتظار کی گھڑیاں ختم پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جیوفلمز کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کل 30 ستمبرکی شام 7 بجے سے کیا جارہا ہے۔

فلم میں اداکار فواد خان نے ’مولا جٹ‘ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ ماہرہ نے ’مکو جٹی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

1979 کی کلاسک فلم ’مولا جٹ‘ کے ریمیک میں حمزہ علی عباسی مولا جٹ کے حریف ’نوری ناتھ‘ کا کردار ادا کریں گے جبکہ حمائمہ ملک دارو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ گلوکار فارس شفیع نے ’دی لیجنڈ مولا جٹ ‘ میں مودا کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

بین الاقوامی معیار کی VFX مہارت کے ساتھ اس فلم کو اس منفرد انداز سے تخلیق کیا گیا ہے جو پاکستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، اس لئے فلم کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا ہر منظر دیکھنے والے اپنی نشستوں سے اُٹھ نہیں پائیں گے۔

فلم 13 اکتوبر سے ملک بھر کے تمام معروف سینما گھروں کی زینت بنے گی لہٰذا بے قرار شائقین اب اپنی پسندیدہ فلم کو دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید