وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو بالآخر انصاف ملا۔
وزیراعظم نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مریم نواز کے بری ہونے پر قائد محمد نواز شریف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور ہمارے سر شکر سے جھکے ہوئے ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے بہادری، صبر اور ثابت قدمی سے مشکل حالات کا سامنا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان، اور کردار کشی کی تمام عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ مریم نواز کا بری ہونا اس سیاسی انتقام کے منہ پر تھپڑ ہے جس سے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت سے بری ہونے پر بیٹی مریم اور صفدر کو مبارک دیتا ہوں۔