کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کاروں مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی، سہیل وڑائچ، منیب فاروق اور محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ سزا کالعدم ہونے کے بعد مریم نواز کیلئے انتخابی سیاست کا راستہ کھل گیا ہے.
ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔
مریم نواز کی سزا کالعدم ہونے کے بعد نواز شریف کیلئے ایک دروازہ کھل گیا ہے، مریم نواز کے بندھے ہاتھ کھل گئے، اب سیاست میں حصہ لے سکیں گی، بریت سے ن لیگ کے سیاسی نقصان کا کچھ حد تک ازالہ ہوا ہے۔