• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور پلے میں انگلش بیٹر کی برق رفتاری، 82 رنز بنائے

چھٹے ٹی 20 میں انگلش بیٹنگ لائن نے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور تاریخ رقم کردی۔

انگلش بیٹرز نے پاکستان کے خلاف پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی بولنگ لائن جس کے گزشتہ چند روز سے چرچے تھے، انگلش بیٹرز نے اُن کے خلاف پہلے 6 اوورز میں برق رفتاری سے 82 رنز بنائے۔

پاکستان کی سرزمین پر بھی یہ پاور پلے کا سب سے زیادہ اسکور ہے، اس سے قبل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز بنائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید