• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم نے ٹی 20 میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اوپنر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بابر اعظم نے لاہور میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چھٹے ٹی 20 میچ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی طرح اپنے کیریئر کے81 ویں ٹی 20 میچ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنائے، انہوں نے 52 رنز بناتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3 ہزار رنز کرنے والے پانچویں بیٹر ہیں، ان سے قبل ویرات کوہلی، روہیت شرما، مارٹن گپٹل اور پال اسٹرلنگ بھی 3 ہزار ٹی 20 رنز کرچکے ہیں۔

قومی کپتان پاکستان کے واحد بیٹر ہیں، جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنائے ہیں، انہوں نے 6 سال 24 دن میں جبکہ ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 10 سال 275 دن میں عبور کیا تھا۔

مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال اسٹرلنگ نے ڈیبیو کے 13 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید