• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے  ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کمی سے 1661 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید