ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان کی سیشن عدالت نے 12 سالہ بچے سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کےمقدمے میں گرفتار ملزم محمد رضوان کو 20 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کی سزا میں6اہ کا اضافہ کر دیا جائے گا بستی ترگڑ کے رہائشی مجرم محمد رضوان جس کی موبائل اور کمپیوٹر کی دکان ہے نے بستی ملوک کے علاقے میں 2 سال قبل 12 سالہ بچے کے ساتھ دکان پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی تھی ۔