سرگودھا(نامہ نگار) کمشنر ندیم محبو ب نے میانوالی شہر میں لگا ئے گئے سستے رمضان با زار کا دورہ کیا ۔اے ڈی سی غلا م مصطفیٰ شیخ بھی اس موقع پر ان کے ہمر اہ تھے ۔کمشنر نے سستا آٹا و چینی سٹال ، گو شت و سبزی و فروٹ سٹا لز اور دیگر سٹالز کا معا ئنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے سستے آٹے کے تھیلے کا وزن بھی چیک کر وایا ۔کمشنر ندیم محبو ب نے اے ڈی سی اور رمضان بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سستے رمضان بازار میں مزید سٹالزلگوائیں ۔مقدار اور معیار دونوں کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ سستے رمضان بازا رکے داخلی راستے پر پرائس بو رڈ اورتما م سٹالز پر ہر آئٹم کیسا تھ اسکے نر خ جلی حروف میں لکھ کر آویزاں کر وائے جائیں ۔انہوںنےمیانوالی سٹی کا بھی دورہ کیا اور پی اے ایف رو ڈ پر مجو زہ پارک کی سائٹ کا بھی معا ئنہ کیا ۔