بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ نکل آیا۔
گوہاٹی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سانپ اس وقت نظر آیا، جب بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کر رہی تھی اور 7 اوور مکمل ہوگئے تھے۔
گراؤنڈ میں سانپ کی موجودگی پاکر میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا تھا انتظامیہ کی جانب سے سانپ کو باہر نکالے جانے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس سے قبل بدھ کو کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔