امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا، چین کی طرف سے تائیوان پر فوری طور پر کوئی حملہ نہیں دیکھ رہا۔
پینٹگان چیف نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ چین، تائیوان کے ارد گرد اپنی فوجی سرگرمیوں کا نیا معمول بنا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے چینی فوج سے دوبارہ رابطوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔