• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی خواتین کیجانب سے سیلاب زدگان میں سامان، رقم تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے سیلاب زدہ خواتین میں کمبل ، رضائیاں ، راشن ، کپڑے ، جوتے اور امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل حمیرا طارق اور صدر جنوبی پنجاب تسنیم سرور نے کہا کہ ہم اپنے سیلاب کے شکار بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ، اس وقت سیلاب کی مصیبت میں گھِرے عوام کی مشکلات اگر کوئی دور کر رہا ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے ، ہم نے عوام کو خیمے ، راشن ، پکا پکایا کھانا ، ادویات ، لباس ، رقوم کے علاوہ مکانات کی تعمیر کر کے دی ہے ، جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی ، فلاحی اور خوشحال ریاست بنائے گی۔
ملتان سے مزید