ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سےرہنما مسلم لیگ ن و سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نےملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر لیگی رہنما سعد رحمان کانجو،پی پی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان اور راؤ ساجد بھی موجود تھے، دریں اثنا چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین یونین جہانگیر آباد 66 ملک محمد بخش بھٹی نے ملاقات کی، انہوں سے اس موقع پرپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کیاور ضمنی الیکشن این اے 148 میں سید علی قاسم گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر اسلم بھٹی نمبردار، سید صداقت حسین شاہ اور اویس خان بلوچ بھی موجود تھے ۔