بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب ٹرکوں پر لوٹ مار کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا ہے۔
کوئٹہ جانے والی مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے ٹرکوں سے لوٹ مار کی جا رہی ہے۔
وارداتوں کے خلاف ٹرکوں کی ایسوسی ایشن کے عہدے دار جائے واردات پر پہنچے جنہوں نے ٹرک کھڑے کر کے 5 گھنٹے سے دو طرفہ ٹریفک کو معطل کر رکھا ہے۔
احتجاج کے باعث پنجاب سے لورالائی کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک شدید جام ہو گیا۔
سڑک بند ہونے سے لورالائی سے کنگری روڈ پر کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران موسیٰ خیل پولیس اور انتظامیہ غائب ہو گئی، جبکہ خواتین، بچوںاور بوڑھوں کی حالت غیر ہو گئی۔