• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا اسکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ اسکول کرکٹ پروگرام انتہائی ضروری ہے، یہ اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو ملک بھر میں چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کرکٹ ہمارے مستقبل کی کرکٹ کا اثاثہ ہے، اس پروگرام سے اسکول کرکٹ بحال ہو گی۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں گرلز اسکول کو بھی شامل کریں گے، ویمن کرکٹ لیگ جلد شروع کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید