• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پرواز میں بم کی اطلاع، بھارتی ایئرفورس کی دوڑیں لگ گئیں

بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز کو ایرانی ایئرلائن میں بم کی اطلاع ملی، طیارہ اس وقت بھارتی فضائی حدود میں تھا، بم کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے مسافر بردار طیارے کو گھیرے میں لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب بم کی اطلاع موصول ہوئی مسافر بردار طیارہ تہران سے چین کے شہر گوانگ ژو جا رہا تھا۔

طیارے نے دہلی سے 200 کلومیٹر دور 35 ہزار فٹ سے 21 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کرنا شروع کر دیا۔

بعد ازاں طیارہ دوبارہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر چلا گیا، طیارہ چین کی طرف پرواز کے دوران بنگلہ دیش کی فضائی حدود میں بھی داخل ہوا۔

بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی ایئرلائن کے طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی جب طیارہ بھارتی فضائی حدود میں تھا۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے فوری طور پر محو پرواز ہوئے اور مسافر بردار طیارے کا پیچھا کیا۔

ایرانی ایئرلائن کو جے پور اور چندی گڑھ میں لینڈ کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن پائلٹ نے دونوں ایئرپورٹس پر طیارہ اتارنے سے انکار کردیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق تہران سے کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ بم کی خبر کو سنجیدہ نہ لیا جائے، یوں مسافر بردار طیارے نے چین کا سفر مکمل کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید