گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کے لئے اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ،20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 720روپے، رمضان پیکج کے تحت بیس کلو گرام آٹا 620روپے اور دس کلوگرام تھیلا 310روپے میں فروخت ہوگا۔، رمضان بازار میں10کلوگرام آٹے کی قیمت 290روپے مقرر کی گئی۔دال چنا موٹی اوپن مارکیٹ میں 125رمضان سستا بازار میں 115روپے کلو، دال چنا موٹی اوپن مارکیٹ 130روپے کلو اور رمضان سستا بازار میں 120روپے کلو، کالے چنے اوپن مارکیٹ میں 124رمضان سستا بازار میں 122روپے کلو، سفید چنے لوکل اوپن مارکیٹ میں 130روپے رمضان سستا بازار میں 128روپے کلو، سفید چنے کینڈا اوپن مارکیٹ 152روپے کلو، رمضان سستا بازار میں 150روپے کلو، دال مونگ چھلکا باریک اوپن مارکیٹ 120 رمضان سستا بازار میں 118روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی اوپن مارکیٹ 125رمضان سستا بازار 123روپے کلو، دال ماش چھلکا باریک اوپن مارکیٹ 230روپے کلو،رمضان سستا بازار 220روپے کلو، دال ماش باریک اوپن مارکیٹ245روپے کلو، سستا رمضان بازار 235روپے کلو، دال ماش موٹی اوپن مارکیٹ 258روپے کلو، رمضان سستا بازار 248روپے کلو، دال مسور باریک اوپن مارکیٹ 152روپے کلو، رمضان سستا بازار 142روپے کلو، دال مسور موٹی اوپن مارکیٹ 128روپے کلو، رمضان سستا بازار 118روپے کلو، سرخ مرچ اوپن مارکیٹ 250روپے رمضان سستا بازار 245روپے کلو، چاول سپر باسمتی اوپن مارکیٹ 70روپے کلو، سستا رمضان بازار 65روپے کلو، چینی اوپن مارکیٹ 65روپے کلو، سستا رمضان بازار 55روپے کلو، بیسن اوپن مارکیٹ 130روپے سستا رمضان بازار 120روپے کلو، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ 580روپے، ماڈل سستا بازار 550روپے، ماڈل میٹ شاپ 680روپے کلو، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 300روپے کلو، سستا رمضان بازار 280روپے کلو، روٹی سو گرام 7روپے، نان سو گرام 8روپے، چکن، انڈے، پھلوں، سبزیوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی تعین کرے گی۔