گجرات (نمائندہ جنگ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیور و کی ٹیم نے گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے، آوارہ گردی اور لیبر کرنے والے 15بچوں کو تحویل میں لیکر چائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ آفس منتقل کر دیا، بچوں سے بھیک منگوانے والی متعدد خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔