• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوین جانسن نے کس کے لئے اپنی نیند خراب کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہالی ووڈ اداکار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن جو کہ دن میں مشکل سے 4 گھنٹے ہی سوتے ہیں ان کو ہفتے کے روز صبح سویرے اپنی نیند خراب کرنا پڑگئی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈوین جانسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکی بیٹی صبح 7 بجے گیم کھیلنے کے لیےان کو نیند سے اٹھا دیتی ہے۔

بیٹی کے اصرار پر ڈوین جانسن اپنی نیند خراب کر کے بیٹی کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہوجاتے ہیں جس کے بعد وہ ان کے چہرے پر پانی پھینک دیتی ہے۔


ڈوین جانسن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹی سے اظہار محبت کو انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکار کئی مرتبہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید