• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھپڑ والے واقعے کے باوجود بھی ول اسمتھ کی فلم کی ریلیز کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایپل انکارپوریشن ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے باوجود بھی اس سال اداکار ول اسمتھ کی فلم ریلیز کرے گی۔

فلم کی ڈسٹریبیوٹر ایپل انکارپوریشن نے پیر کو ول اسمتھ کی فلم ’ایمینسی پیشن‘ کا ایک ٹریلر جاری کیا ہے۔ 

اس فلم میں غلامی سے فرار ہونے والے ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

ایپل انکارپوریشن کے مطابق، فلم کو رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فروری میں ہونے والی اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران ول اسمتھ نے اہلیہ کے بارے میں مذاق کرنے پر کامیڈین کرس راک کو لائیو ایونٹ کے دوران اسٹیج پر ایک تھپڑ رسید کردیا تھا۔

جس کے بعد اُنہوں نے کرس راک کو تھپڑ مارنے پر فلم اکیڈمی اور عوام سے معافی بھی مانگی ہے۔

البتہ پھر بھی اس واقعے کے بعد آسکر اکیڈمی نے ول اسمتھ پر 10 سال تک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے لیکن وہ اب بھی اکیڈمی ایوارڈز کے لیےنامزدگی اور حصول کے اہل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید