رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ سپروائز کرنے والوں کے نام سامنے آگئے۔
23 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جبکہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
پاک بھارت میچ میں رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے احسن رضا بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ ہیں۔