مسلم لیگ ن کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 3 سال بعد پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد غیر ملکی پرواز سے آج براستہ دوحہ لندن کے لیے روانہ ہوگئیں۔
لاہور ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ شہریوں نے سیلفیاں لیں۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ جارہے ہیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کچھ روز بعد لندن جائیں گے۔
واضح رہے کہ 1 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی تھی۔
عدالتِ عالیہ نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
مریم نواز کو 3 سال بعد لاہور ہائی کورٹ سے گزشتہ روز پاسپورٹ ملا تھا۔