• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرزاق نے انگلینڈ سیریز کو اچھا قرار دے دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اچھی سیریز ملی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ انگلینڈ بڑی ٹف ٹیم ہے، پاکستان کو اس کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، اب نیوزی لینڈ کی ٹف کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز بہت مختلف ہوتی ہیں، سیکھنے کا موقع ملے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل یہ دورہ بڑا زبردست ہے۔

عبدالرزاق نے قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عامر جمال کو پانچ چھ سال سے کھیلتے ہوئے دیکھ رہا، انہوں نے خود کو بہت بہتر کیا ہے، آل راؤنڈر کا آنا اچھی بات ہے، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کا ایک موقع ملا، اس کا فائدہ ہو گا۔

سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے یہ بڑی اچھی چیز ہے کہ پاکستان میں ٹیمیں مسلسل آرہی ہیں، ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، انگلینڈ کے بعد اب دیگر بڑی ٹیموں کے بھی دورے شیڈول ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید