• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے تحائف ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیش کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات کیلیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے بعد محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

قومی خبریں سے مزید