• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان نے بیٹی کی سالگرہ پر 1لاکھ پاؤنڈ خرچ کرڈالے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)والدین اپنی اولاد کی خوشی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرتے اور خاص طور پر جب بات ہو اکلوتی اولاد کی۔ایسا ہی کچھ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کیا اور اپنی اکلوتی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر 1لاکھ پاؤنڈ خرچ کر ڈالے۔برطانیہ کے میکرون اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی 2سالہ ننھی پری فرالص مخدوم کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر 250مہمانوں کو مدعو کیا۔اس موقع پر عامر خان نے اپنی بیٹی کو گود میں اْٹھا کر رقص کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ اس تقریب کیلئے ان کی اہلیہ 3ماہ سے پلاننگ کررہی تھیں۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان 2013میں فریال مخدوم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ شادی کی تقریبات پر ایک ملین پاؤنڈ خرچ کیے گئے تھے۔
تازہ ترین