• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ میں ڈنر، تصاویر وائرل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے ڈنر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی موجود ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی موجود ہیں، کھانے کی میز پر تمام لوگ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں کل پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ ہفتے کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید