پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر وارننگ نما پیغام جاری کردیا۔
دائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث پاکستان ٹیم سے باہر ہونے والے شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا ’طوفان سے پہلے کا سکون‘۔
شاہین شاہ کی اس پوسٹ کو انٹرنیٹ پر صارفین رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مخالف ٹیموں کے بیٹرز کے لیے وارننگ قرار دے رہے ہیں۔
اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 24 ستمبر کو بالنگ کراتے ہوئے اپنی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
اپنی انجری کے بعد شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے انگلینڈ بھی گئے تھے۔
فاسٹ بولر کے حوالے سے گزشتہ پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں بولنگ شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں کل اس کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا۔