بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
بی سی بی اعلامیے کے مطابق بورڈ کے ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ آج دوپہر میں ہوئی ،جس میں بنگلادیشی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ڈیولپمنٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا۔
بی سی بی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت نہیں جائےگی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس فیصلے کی روشنی میں آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشل، بورڈ ممبرز اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کے لیےضروری ہے۔
بی سی بی اعلامیے کے مطابق بنگلا دیش بورڈ منتظر ہے آئی سی سی صورتحال کو سمجھتے ہوئے جلد اس معاملے پر جواب دے گا۔