بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کی بھارت سے منتقلی کا مطالبہ کرے گا۔
بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کے واقعے کے بعد بھارت اور بنگلادیش میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا کہے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے متبادل وینیو کا مطالبہ کیا جائے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق توقع ہے کہ بی سی بی کولکتہ میں کھلاڑیوں کے سیکیورٹی تحفظات کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے تین میچز کولکتہ میں کھیلے گی۔