• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں کم عمر لڑکے کے اغواء کی منفرد واردات، 30 سالہ خاتون گرفتار

عراق میں پولیس نے شادی کے غرض سے اغواء کیے گئے ایک کم عمر لڑکے کو بازیاب کرکے اغواء کار خاتون کو گرفتار کرلیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 30 سالہ عراقی خاتون نے 17 سالہ لڑکے کو صرف شادی کے لیے اغواء کیا۔

لڑکے کا تعلق مالدار خاندان سے ہے، خاتون لڑکے کو شادی کے لیے مجبور کرنا چاہتی تھی۔ 

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے مغوی لڑکے کو بازیاب کروایا۔

محکمہ انسداد انسانی اسمگلنگ کے اہلکاروں نے بغداد سے خاتون کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم اس کے بارے میں تفصیلات  نہیں بتائیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید