• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریزرو بینک آف انڈیا کا ڈیجیٹل روپے کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (جنگ نیوز )ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جلد ہی مخصوص کیسز میں ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل روپے کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے والا ہے۔بینک نے یہ بھی اشارہ کیا کہ وہ ریٹیل اور ہول سیل ڈیجیٹل کرنسی دونوں پر غور کر سکتا ہے۔آر بی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہول سیل شکل میں ڈیجیٹل کرنسی سیٹلمنٹ سسٹم کو زیادہ موثر اور محفوظ بنا سکتی ہے۔ابتدائی مسودے کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کو حتمی ڈیزائن میں شامل کیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والے ابتدائی مسودے میں کہا گیا ہے کہ آر بی آئی کچھ عرصے سے ڈیجیٹل کرنسی کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے اور اسے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔آر بی آئی کے مطابق ای روپے کے استعمال کے معاملات کی جانچ اس طرح کی جا رہی ہے کہ مالیاتی نظام میں کم سے کم یا کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ ’یہ مرکزی بینک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو خطرے سے پاک ڈیجیٹل منی فراہم کرے، جو صارفین کو نجی کرپٹو کرنسیوں سے وابستہ کسی خطرے کے بغیر ڈیجیٹل شکل میں کرنسی میں لین دین کا وہی تجربہ فراہم کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید