اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی تازہ آڈیو جوڑ کر بنائی گئی ہے‘بات تو ہورہی ہے لیکن وہ نہیں جو سنائی جارہی ہے ‘جس نے ریکارڈنگ کی اس سے ہی پوچھا جائےکہ کیا یہ اصل ہے ‘اگر یہ آڈیو درست مان بھی لی جائے تو خریدے گئے لوگ کہاں تھے۔اب اگلا مقدمہ عمران خان پر بھینس چوری کا ہو گا کیوں کہ باقی تو کچھ رہ نہیں گیا۔عمر ایوب اور علی اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے‘راناثناء اللہ کی نگرانی میں تحقیقات پر یقین نہیں کرسکتے‘اسلام آباد کو کنٹینرز سے بھرا جارہا ہے آپ اپنی ہی عوام سے خوفزدہ کیوں ہیں۔ملک دیوالیہ ہونے والا ہے یا نہیں عالمی کمپنی کی کریڈٹ ریٹنگ بتاتی ہے۔