ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق بیان دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔