کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ گوبر میدانی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کا ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کی کو شش میں چار راہگیر زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے گوبر میدانی میں ریلوے ٹریک کے قریب واقعہ ایف سی کی چیک پوسٹ پر گزشتہ شب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو سٹرک کنارے گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار راہگیر خیر محمدگل خان صدرالدین اور زین الدین زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔