• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کیلئے آواز اُٹھانے پر بھارتیوں کیجانب سے تنقید کا سامنا

پریانکا چوپڑا، فائل فوٹو
پریانکا چوپڑا، فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کی حمایت میں آواز اُٹھا نے پر بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حجاب نہ کرنے پر لڑکی کی ہلاکت ہونے کے واقعے پر ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں میں حصّہ لینے والی خواتین کی حمایت کی اور اپنے مداحوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی سراپا احتجاج ایرانی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کرنے پر بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی صارفین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ جب بھارت میں کوئی تنازع سامنے آتا ہے اس وقت پریانکا چوپڑا کیوں خاموش ہوتی ہیں۔

بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی سہولت کے حساب سے صرف چند منتخب مسائل پر ہی اپنی آواز اُٹھاتی ہیں۔

کچھ شہریوں کی جانب سے اداکارہ کے اس اقدام کو منافقانہ روّیہ بھی قرار  دیا جا رہا ہے۔














واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی جس کے خلاف ایران میں 24 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔

مختلف شہروں میں مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے۔

ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری کریک ڈاؤن میں ہلاک افراد کی تعداد 185 ہوگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید