• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرحراست خاتون کی ہلاکت، برطانیہ کی ایرانی پولیس اور سربراہان پر پابندی

ایران میں پولیس کی زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے معاملہ پر برطانیہ نے ایران کی پولیس اور اس کے دو سربراہان پر پابندی لگا دی ہے۔ 

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ پابندیاں ایران میں خواتین کےخلاف جارحانہ اور پُرتشدد اقدامات کے سبب لگائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف اقدامات پر ایرانی حکام کا محاسبہ کیا جائے گا۔ 

برطانوی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ پابندیوں میں شامل ایرانی افراد برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ جبکہ پابندیوں میں شامل ایرانی افراد کے برطانیہ میں اثاثے منجمد ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید