وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے، بہت جلد آپ کو اچھی خبریں ملیں گی۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ آج کچھ نہ ہی پوچھیں، دعا گو ہیں نواز شریف جلد پاکستان آئیں۔
عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے عون چوہدری کے ساتھ علیم خان کی ملاقات بھی ہوئی تھی، جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔
علیم خان نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔