• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملالہ یوسف زئی کراچی ایئرپورٹ سے باہر آ رہی ہیں
ملالہ یوسف زئی کراچی ایئرپورٹ سے باہر آ رہی ہیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، وہ اپنے والدین کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچی ہیں۔

اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں اور پولیس کا خصوصی یونٹ انہیں سیکیورٹی فراہم کر رہا ہے۔

25 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

ملالہ یوسف زئی کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔


ملالہ یوسف زئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی متاثرینِ سیلاب کی مدد کریں گی۔

یاد رہے کہ سوات میں 2012ء میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرونِ ملک چلی گئی تھیں اور اب دوسری بار پاکستان آئی ہیں۔

ملالہ پہلی بار مسلم لیگ ن کے دور میں اپنے گھر سوات گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید