نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جلد پاکستان آئیں گی۔
اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملالہ یوسفزئی سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گی۔
وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دے دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوع فنڈنگ ضبطگی سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت کے دوران تحریکِ انصاف کے وکیل انور منصور کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔
وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیرِ داخلہ عبدلامیرالشمری کے ساتھ بغداد میں ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما، سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ ویڈیوز دیکھیں تو جناح ہاؤس کے اندر بہت کم لوگ ہیں۔
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے طلال چوہدری یا شہباز گل بننے کا کوئی شوق نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔
مبینہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔
کوئٹہ کے ایئر پورٹ کے قریب کار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایڈوو کیٹ عبدالرزاق شر جاں بحق ہو گئے، واقعے کے خلاف وکلاء نے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
گرو ارجن دیو جی کی برسی کی تقریبات منانے اور جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔
محکمہ موسمیات نے جولائی کے آغاز کے ساتھ ہی مون سون کی پیشگوئی کر دی۔
بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
جنوبی ویرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے اپنے پیغام میں سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیرمقدم کیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی میں سہراب گوٹھ پر واقع سرد خانے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، مقتول اظہر حسین 2 روز سے لاپتہ تھے۔