• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات، عوام کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یکجا ہو کر کام کرتی رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات کا منظر
وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات کا منظر

اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یکجا ہو کر کام کرتی رہیں گی۔

ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید