پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کہتا تھا مجھے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی، آپ کا صدر کل کہہ رہا تھا کوئی سازش نہیں ہوئی۔
مردان تخت بائی میں پی ڈی ایم کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی سازش سے آپ کی بیرون ممالک سے فنڈنگ ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم اپنی حقیقت کس سے چھپاؤ گے، معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سی پیک منصوبہ امریکا کو پسند نہیں تھا، آپ کو سی پیک جام کرنے کے لیے لایا گیا، سی پیک پر کام رک گیا، آپ نے تو سب کچھ امریکا کے لیے کر دیا تھا۔