• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز‘ حمزہ کی بریت عدالتی نظام کا عوام کے منہ پر ایک اور طمانچہ‘ فواد

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اور حمزہ شریف کے سر پر واری‘ساتھ ہی انہوں نے قرار دیا کہ یہ عدالتی نظام کا عوام کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 14 ہزار اکاؤنٹس پر عرق ریز محنت ہوئی اور فول پروف مقدمہ تھا، یہ پاکستان کے لوگوں کے پیسے ہیں، ایک طرف سیلاب زدگان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپےکھا گیا ۔فواد چوہدری کا کہناتھاکہ عدم اعتماد کے 48گھنٹوں بعد شہبازشریف کیس کی ساری تحقیقاتی ٹیم بدل دی گئی ‘پھر ڈاکٹررضوان ‘مقصودچپڑاسی اوردیگر گواہان کو ہارٹ اٹیک ہوا۔میں باخبرکرتاآرہاتھا کہ ان کی بریت ہوگی لیکن یہ طمانچہ ہے جو نظام انصاف نے عوام کے منہ پر ایک بارپھر لگایاہے ۔

ملک بھر سے سے مزید