اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر اقبال نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کی ضمانت منظور کرلی۔ بدھ کو سماعت کے دوران مرادسعید اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔ادھرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے اسی مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔