• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ ملہوترا کیارا ایڈوانی کورٹ میرج کرنے والے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فلمی جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021ء میں فلم ’شیرشاہ‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والے اداکار سدھارتھ اور اداکارہ کیارا نے آئندہ سال کورٹ میرج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خوبصورت جوڑی آئندہ سال کے اپریل میں کورٹ میرج کر لے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور کیارا کا سادگی سے شادی کرنے کا ارادہ ہے، اس جوڑی کی شادی میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے چند افراد شامل ہوں گے جبکہ بالی ووڈ سے کسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

کیارا اورسدھارتھ ملہوترا پہلے کورٹ میرج کریں گے اور بعد ازاں اپنی شادی کی خوشی میں ایک سادہ سی دعوت کا اہتمام کریں گے جو کہ دہلی میں ہوگی۔

یاد رہے کہ کیارا سے اپنے تعلق سے متعلق سدھارتھ ملہوترا کُھل کر اظہار کر چکے ہیں۔

سدھارتھ کا ایک انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ میرے اور کیارا کے درمیان دوستی سے بڑھ کر رشتہ ہے۔

واضح رہے کہ اس جوڑی میں فلم ’شیرشاہ‘ کے بعد قربتیں بڑھی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید