• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تاجکستان اور بیلا روس کے صدور سے ملاقات

تصاویر بشکریہ فیس بک
تصاویر بشکریہ فیس بک

قازقستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت آستانہ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں سیلابی صورتِ حال کے بعد بحالی کے کاموں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

تاجک صدرامام علی رحمٰن نے وزیرِ اعظم کو تاجکستان کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر تاجک صدر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آستانہ میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات بھی کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بیلا روسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے گفتگو کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

وزیرِ اعظم گزشتہ روز قازقستان پہنچے

گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف ایشیاء میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے (سیکا) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کے عشائیے اور ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔

آستانہ میں آج وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکا کے چھٹے سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکائیف سے ملاقات کی۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم نے ویتنام کی نائب صدر سے بھی ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے بھی ملاقات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید