لاہور(مانیٹرنگ سیل)شہباز شریف سے متعلق پرویز الٰہی کا الزام جھوٹا نکلا۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بار بار یہ الزام لگایا کہ پنجاب کے3 اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے صوبے کو کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی حالانکہ پنجاب میں سیلاب زدگان کیلئے وفاق سے مالی مدد نہ ملنے کا وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ غلط ہے،سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ وفاقی حکومت نے اب تک پنجاب میں سیلاب متاثرین کو 94 بینک چیک فراہم کئے ہیں جن میں سے پنجاب میں سیلاب متاثرین کے ہر ایسے خاندان کیلئے 10 لاکھ روپے ہیں جن کا کوئی فرد سیلاب میں جاں بحق ہوا۔