لاہور(خبرنگار)سپیشل سینٹرل کورٹ کےجج اعجاز حسن اعوان نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے 31صفحات پر مشتمل فیصلہ میں لکھا کہ موجودہ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہبازکاٹرائل کربھی لیاجائے تو سزا کاکوئی امکان نہیں، فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی،ایف آئی اے نے مقدمہ میں 25ارب کا الزام لگایا،چالان 16ارب کرپشن کا جمع کرایا۔پراسکیوشن یاایف آئی اے نے کوئی شواہد فراہم نہیں کیے کہ یہ تمام بے نامی اکاؤنٹ شہباز شریف اور حمزہ شہباز آپریٹ کرتے تھے۔